اسلام آباد: نجی سکیورٹی کمپنی کے دفتر میں فائرنگ، ایڈمن آفسر قتل

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ کوہسار کے علاقے بلیو ایریا میں نجی سکیورٹی کمپنی کے دفتر میں ایڈمن آفیسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ایک گارڈ تیز دھار آلے کے حملے سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔ زم سکیورٹی کمپنی کا دفتر دوسل پلازہ بلیوایریا میں واقع ہے جہاں ایڈمن افسر سلیم اپنے گارڈ نذیر کے ہمراہ موجود تھا کہ چار نقاب پوش آئے جو اسلحہ، چاقو سے مسلح تھے ملزمان کی فائرنگ سے ایڈمن افسر سلیم موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ گارڈ نذیر تیز دھار آلے کی ضربات سے لہو لہان ہوگیا۔ مقتول کی نعش اور زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایڈمن افسر نے گذشتہ روز70 لاکھ روپے نکلوائے اور تنخواہیں ادا کیں جبکہ اس کی دراز میں39 لاکھ روپے کا کیش موجود تھا لیکن ملزمان کیش نہیں لے کر گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...