حضرت علیؓ کے کردار اور افکار کی روشنی قیامت تک بکھرتی رہے گی: اشرف جلالی

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہﷺ چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تربیت نبوی ﷺ کے عظیم شاہکار اولیاء کے تاجدار اور تاریخ اسلامی کے سالار ہیں۔ضرب حیدری اور فکر مرتضوی اسلام کی ہیبت اور عظمت کی روشن دلیلیں ہیں۔آپ کے کردار اور افکار سے قیامت تک روشنی بکھرتی رہے گی۔آپ نے دربار رسالت ﷺسے فیض پانے اور ملّت اسلامیہ میں فیض باٹنے میں منفرد کردار ادا کیا ۔ خلافت راشدہ کے تسلسل میں آپکی فتوحات ، کرامات، کمالات اور بصیرت افروز فرمودات سے تاریخ بھری پڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...