اسلام آباد، لاہور، کراچی کی ترقی کو پاکستان کی ترقی نہیں کہا جا سکتا: سینیٹر انوار الحق

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے اطلاعات ونشریات و ادبی ورثہ کے اجلاس میں سنییڑ انوار الحق نے کہاکہ اسلام آباد، لاہور، کراچی کی ترقی کو پاکستان کی ترقی نہیں کہا جاسکتا ہے، کیا اسلام آباد اور کراچی پاکستان ہیں پاکستان کے دیگر شہر علاقے بھی پاکستان کا حصہ ہیں؟ہمیں اس پر بھی توجہ دینا ہو گی سیکرٹری قومی ورثہ نے بتایا کہ18ویں ترامیم کے بعد اختیارات صوبوںکے پاس منتقل ہوگے لیکن میوزیم، لابیری وفاق کے پاس ہیں منگل کو سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے اطلاعات ونشریات و ادبی ورثہ کا اجلاس چیرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدرات پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں انوار الحق کاکٹر، روبینہ خالد، صابر شاہ، مولا بخش چانڈیو، مشتاق احمد، سیکرٹری تاریخ ورثہ کے انجنیر عامر حسین، مقتدرہ قومی زبان، افتخار عارف، ایم ڈی نیشنل بک فاونیشن ڈاکٹرانعام الحق جاوید بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ملک میں ثقافت کو پڑھنے اور لکھنا کو فروغ دینے اور پاکستان کے کسی بھی علاقے میں رہنے والے لوگوں کو آسانی سے قابل رسائی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کتابوں کے فروغ اوراسکی رسائی حاصل کرنے کے لئے زیادہ کتابوںکے میلے ملک بھر میں منعقد کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...