لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈاکٹر یاسمین راشد جیتیں یا ہاریں اسمبلی کی ممبر بن جائیں گی، تحریک انصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی جدوجہد اور پارٹی خدمات کے پیش نظر حکمت عملی تیار کرلی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جنرل نشست پر الیکشن لڑنے کے ساتھ خواتین کی مخصوص نشست پر بھی کاغذات جمع کرا دیئے۔ پی ٹی آئی رہنما نے قومی اور صوبائی دونوں مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ یاسمین راشد تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی امیدوار کی فہرست میں شامل ہیں۔
تحریک انصاف نے یاسمین راشد کو ہر صورت اسمبلی میں پہنچانے کی حکمت عملی تیار کر لی
Jun 06, 2018