چین میں مسلمانوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے:غیر ملکی مسلم طلباء

بیجنگ(آئی این پی)چین میں رہائش پذیر غیر ملکی مسلمانوںنے ماہ رمضان المباک آزادنہ ماحول میں مذہی خضوع و خشوع سے منایا ،وسطی چین کے صوبہ ہنان کے دارالحکومتی شہر جنگجو یونیورسٹی میں میڈیسن اور سرجری کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم ڈاکٹر عمران نواب نے کہا مسلمانوں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی حاصل ہے ،اس نے چین میں پانچ مرتبہ رمضان گزار اور اپنے قیام کے دوران اسے انتہائی اچھا تجربہ حاصل ہوا،روزہ رکھنے پر پابندی کی کوئی علامت نہیں ۔ مقامی چینی میڈیا کو ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عمران نواب نے کہا مقامی چینی مسلمان انتہائی باعمل مسلمان ہیں وہ روزے رکھتے ہیں اور نماز کی ادائیگی کیلئے مساجد جاتے ہیں ،جہاں تک مجھے پتہ ہے شہر میں چار مساجد تھیں۔ ملائیشیا کے ایک کاروباری شخص حاجی رحمت نے کہا کہ اس نے تین مرتبہ چین میں رمضان گزارا ہے ان میں سے ایک جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈائونگ کے دادالحکومتی شہر گوانگ جو ،دوسرا شمال مغربی چین کے سنکیانگ یغور خودمختار علاقے کے دارالحکومتی شہر ارومچی میں ۔انہوں نے کہا کہ وہاں کے مسلمان آزادی سے مذہبی فرائض ادا کرتے ہیں اور رمضان پر کوئی پابندی نہیں ہے ،جیسا کے بعض غیر ذمہ دار میڈیا نے حال ہی میں اطلاع دی ہے ،عبدالودو ملا فرحان ملاجو ایک امارتی ہے اور اس وقت گوانگ جو شہری ہوابازی کالج میں زیر تعلیم ہے اس افواء کی تردید کی کہ چینی حکومت روزہ رکھنے کیلئے مسلمانوں پر پابندیاں عائد کرنے کی پالیسیوں پر عمل درآمد کرتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...