فیصل آباد: صاحبزدہ حامد رضا این اے 106 سے رانا ثنا اللہ کیخلاف الیکشن لڑیں گے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا اپنے آبائی حلقے این اے 110اور سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے مقابلہ کے لیے این اے 106سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ رانا ثناء اللہ کے صوبائی حلقے میں صاحبزادہ حامد رضا کے بھائی صاحبزادہ حسن رضا ایڈووکیٹ سابق وزیر قانون کے مد مقابل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ختم نبوت کے معاملہ پر دینی حلقوں کے شدید دبائو پر سنی اتحاد کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ این اے 106میں بھی صاحبزادہ حامد رضا خود الیکشن لڑیں گے اور صاحبزادہ حسین رضا صوبائی سیٹ پر رانا ثناء اللہ کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔ صاحبزادہ حسن رضا نے تینوں حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کر لیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر کو ئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ رانا ثناء اللہ نے ختم نبوت سے متعلق اپنے بیان پر شرعی وضاحت تاحال نہیں دی جس پر مذہبی حلقوں میں شدید مذمت جاری ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے دونوں قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے انتخابی مہم شروع کر دی ہے ۔سنی اتحاد کونسل کے مطابق آئندہ ایک دو روز میں فیصل آباد کے تمام حلقوں سے سنی اتحاد کونسل اور نظام مصطفی متحدہ محاذ کے امیدواروں کا چنائو کر لیا جائے گا۔ن لیگ اور تمام سیاسی جماعتوں کو سرپرائز دیں گے۔ یارسول اللہ کہنے والوں کا ووٹ بینک کسی سیاسی جماعت کو نہیں ہمیں ووٹ دے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...