یمن : لڑائی ، 12 حوثی باغی ہلاک :سعودی عرب پرایک اورمیزائل حملہ ناکام

عدن (سنہوا) یمن کے وسطی صوبے بائرہ میں فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 12 حوثی باغی مارے اور بیسیوں زخمی ہوگئے۔ فوجی حکام نے سنہوا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حوثی در اندازی کی کوشش کررہے تھے۔ سرحدی علاقے میں مڈبھیڑ ہوگئی متعدد ٹھکانے اور بھاری مشینری اسلحہ کے گودام بھی تباہ کردیئے گئے جبکہ سعودی فورسز نے یمن سے حوثیوں کی طرف سے مغربی شہر یانبو پر فائر کیا گیا۔ بیلسٹک میزائل راستے میں تباہ کردیا۔ ترجمان کولیشن کرنل ترکی المالکی نے میڈیا کو بتایا کہ کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن