نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت اپنے جنگی جنون میں روس سے ایس400 ائرڈیفنس سسٹم کی خریداری کے لئے مذاکرات کر رہا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھارمان نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات آخری مراخل میں داخل ہو گئے ہیں۔ امریکہ پر واضح کیا کہ روس کے ساتھ دفاعی تعاون طویل عرصے سے جاری ہے۔ وزیر دفاع نے کہا روس کے ساتھ تعلقات میں کوئی بیرونی دبائو قبول نہیں کریں گے۔ ایس400 ائرڈیفنس سسٹم کی خریداری پر 5.5 ارب ڈالر خرچ ہوںگے۔