فیفا ورلڈ کپ اہم ریکارڈ ز اور دلچسپ واقعات کے آئینے میں

کرہ ارض پر کھیلوں کے سب سے بڑے میلے کی تیاری کے لئے روس میں تیاریوں کو آخری شکل دیدی گئی۔ دنیا بھر کی 32 ٹیمیں عالمی چیمپئن بننے کے لئے میدان میں اترنے والی ہیں گزشتہ 88 سال کے دوران فیفا ورلڈ اپ میں تاریخی ریکارڈ قائم ہوتے ہیں جو فٹ بال کے شیدای ہمیشہ یاد رکھیں گے فٹ بال کے شیدائیوں کی دلچسپی کے لئے اہم ریکارڈز اور دلچسپ واقعات پیش کئے جا رہے ہیں برازیل کے پیلے دنیائے فٹ بال کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تین ورلڈ کپ جیتے ان میں ورلڈ کپ 1962,1958 اور 1970 شامل ہیں۔ 1974 میں ہنگری نے ایکواڈور کو 0-1 سے شکست دی۔ اس سال ترکی کے کھلاڑی حسان سوکر نے جنوبی کوریا کے خلاف میچ شروع ہوتے ہی صرف گیارہ سیکنڈز کے بعد گول کر کے منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ورلڈ کپ کا پہلا میچ 13 جولائی 1930ء کو یوراگوئے میں فرانس اور میکسیکو کے درمیان کھیلا گیا اور ورلڈ کپ میں سب سے پہلا گول کرنے کا اعزاز فرانس کے کھلاڑی لوئیس اورکٹ نے میکسیکو کے خلاف گول کر کے حاصل کیا دنیائے فٹ بال کے عظیم ترین کھلاڑی سپین کے الفریڈو کوئی بھی ورلڈ کپ میچ نہیں کھیل سکے انہوں نے 1962ء میں سپین کی ٹیم کے ہمراہ چلی کا سفر ضرور کیا مگر وہ آخری لمحوں میں زخمی ہونے کے باعث کسی میچ میں حصہ نہ لے سکے اور وہ سپین کے عظیم مگر انتہائی بدقسمت کھلاڑی قرار پائے۔ ٹورنامنٹ میں مسلسل دو گول کرنے کا اعزاز 1954ء میں سوئٹرلینڈ میں منعقدہ میگا ایونٹ میں امریکہ کے کھلاڑی میکنیکی کو حاصل ہوا جنہوں نے بیلجیئم کے خلاف مسلسل دو گول کئے فیفا ورلڈ کپ میں پہلا ہیٹ ٹرک انگلینڈ کے کھلاڑی جیفس ہرسٹ نے 1966ئمیں ومبلے گراؤنڈ میں جرمنی کے خلاف کیا جیف برسٹ کی شانداری کارکردگی کی بدولت ہی انگلینڈ نے جے فٹ بال کا بانی تصور کیا جاتا ہے پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا فرانس کے کھلاڑی جسٹن فاونٹین نے 1958ء میں ایک ہی ٹورنامنٹ میں تیرہ گول کر کے منفرد ریکارڈز قائم کیا 1994ء میں روس کے کھلاڑی اور لیگ مونیکو نے کیمرون کے خلاف پانچ گول کر کے ریکارڈ قائم کیا شمالی آئرلینڈ کے کھلاڑی فارمان سائیڈ نے صرف 17 سال 41 دن کی عمر میں ورلڈ کپ میں حصہ لیکر سب سے کم عمر کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ برازیل کے مایہ ناز کھلاڑی پیلے نے 1958ء میں ویلز کے خلاف سترہ سال 235 دن کی عمر میں گول کرکے سب سے کم عمر سکورر ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ معمر ترین سکورر کیمرون کے راجر ملا تھے جنہوں نے 42 سال 39 دن کی عمر میں 1994ء کے منعقدہ ورلڈ کپ میں روس کے خلاف گول کیا اٹلی کے کھلاڑی باؤلا مالوینی کو 23 میچز میں 2220 منٹ تک میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے برازیل کے کھلاڑی ڈی نیلسن کو 1998ء اور 2002 کے ورلڈ کپ میں گیارہ مرتبہ متبادل کھلاڑی کے طورپر کھلایا گیا 1950ء کے ورلڈ کپ میں جو برازیل میں منعقد ہوا برازیل اور یوراگوئے ے میچ کو دو لاکھ سے زائد تماشائیوں نے دیکھا جو برازیل کے تاریخ گراؤنڈ میراکینز سٹیڈیم میں کھیلا گیا فرانس کے ریفری جوئیل کوئیٹو نے 1986ء سے 1994ء تک پانچ میچ سپروائیز کئے جو ایک ریکارڈ ہے میکسیکو کے گول کیپر کیبوا اینٹونیو اور جرمنی کے گول کیپر لوتھر میتھائیس نے 5,5 ورلڈ کپ میں حصہ لیا جو ریکارڈ ہے۔ کولمبیا کے کھلاڑی آندرے رسکو یارکوورن نے اپنے ہی ملک کے خلاف گول کر دیا ایک تماشائی نے مشتعل ہو کر اسے ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے گولی مار کرہلاک کر دیا ورلڈ کپ میں تیز ترین ہیٹ ٹرک ہنگری کے کھلاڑی لیزلیو نے 19982ء میں سلوا ڈور کے خلاف کیا انہوں نے صرف سات منٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا ریکارڈ قائم کیا 1962ء میں ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں چلی اور اٹلی کے درمیان میچ خونریز جنگ کی شکل اختیار کر گیا کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی کے دوران دو کھلاڑیوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور دو کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر نکالنا پڑا 1994 ء اور 1998ء کے ورلڈ کپ میں میکسیکو کے ریفری آرٹورو کاٹر نے چھ کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا پانچ کھلاڑی گول کرنے کے باوجود گراؤنڈ سے باہر نکال گئے اسی طرح 2002ء میں برازیل کے مایہ ناز کھلاڑی رونالڈینو کو انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن گول کرنے کے باوجود سات منٹ کے بعد ہی گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا گیا 1970ء میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں 70 کھلاڑیوں کو ہیلوکارڈ اور 97 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن