پی ٹی آئی پار لیمانی بورڈ کا مہر واجد عظیم کو ٹکٹ دینے سے انکار ‘چوہدری خالد گجر ‘میاں محمود احمد یا میاں وحید میں کسی ایک کوٹکٹ دیا جائیگا

Jun 06, 2018

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے پار لیمانی بورڈ نے مہر واجد عظیم کو شاہدرہ سے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا ‘چوہدری خالد گجر ‘میاں محمود احمد یا میاں وحید میں کسی ایک کوٹکٹ دیا جائیگا ۔ تحر یک انصاف پار لیمانی بورڈ کے رکن سینیٹر چوہدری محمدسرور کے مطابق مہر واجد عظیم نے شاہدرہ این اے123کیلئے پارٹی ٹکٹ کی کوئی درخواست نہیں دی اس لیے انکو اس حلقے سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ نہیں دیا جائیگا بلکہ اس حلقے سے درخواست دینے والے چوہدری خالد گجر ‘میاں محمود احمد یا میاں وحیدمیں سے کسی ایک کو ٹکٹ دیا جائیگا جسکے لیے پار لیمانی بورڈ میں مشاورت جاری ہے اور ان تینوں میں سے کسی ایک کو ٹکٹ دینے کا باقاعدہ اعلان 9جون کا پار لیمانی بورڈ خود کر یگا ۔

مزیدخبریں