منیلا(آئی این پی)فلپائن کے صدر روڈریگو نے جنوبی کوریا میں ایک تقریب کے دوران خاتون کو گلے لگایا اور گال پر بوسہ دیا،ہونٹ چوم لئے،گوتریس کے اس عمل کو فلپائن کے گبریلا گروپ نے نفرت انگیز اور خواتین مخالف قرار دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے جنوبی کوریا میں تقریب کے دوران ایک خاتون کو گلے لگایا اور ان کے گال پر بوسہ دیا جبکہ انھوں نے دوسری خاتون کے ہونٹ چوم لیے جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے ایک بار پھر خاتون کے ساتھ اپنے سلوک پر تنازعے کا شکار ہیں۔اس بار ایک لائیو پروگرام کے دوران ایک فلپائن نژاد خاتون کے ہونٹوں پر بوسے کے لیے وہ تنقید کا شکار بنے ۔صدر دوتیرتے جنوبی کوریا کے دورے میں ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔