اغوا برائے تاوان، بارود برآمدگی پولیس مقابلے اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر مقدمات میں گواہان طلب

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالتوں نے اغوا برائے تاوان، بارود برآمدگی، پولیس مقابلے اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر مقدمات میں گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی گزشتہ روز خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے اغوا برائے تاوان کے ملزم حبیب اللہ کیخلاف سماعت 20جون، بارود برآمدگی کے ملزمان شیر افضل کیخلاف 13جون، اقبال کیخلاف 21جون، سجاد اور عبدالکریم کیخلاف سماعت 20جون، ٹارگٹ کلر عبدالواحد کیخلاف سماعت 9جون تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن