فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 2 بیوریج پروڈکشن یونٹس، ہوٹل، ملک شاپ سیل

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر لاہور میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے زنگ آلود مشنری کی موجودگی، غلط لیبلگ کرنے پر 2 معروف بیوریج پروڈکشن یونٹس، پی ایف اے لوگو استعمال کرنے پر دو واٹر فلٹریشن پلانٹ، معروف ہوٹل کو غیر معیاری خوراک مہیا کرنے اور ملاوٹی دودھ کی فروخت پر ملک شاپ کو سربمہر کر دیا گیا جبکہ ناقص انتظامات پر 6 فوڈ پوائنٹس کو 52,000/- کے جرمانے عائد کئے گئے علاوہ ازیں رمضان بازاروں سے 92 کلو گلے سڑے پھل سبزیاں اور بھاری مقدار میں ناقص غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کئے۔

ای پیپر دی نیشن