لا ہور (نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے شہر کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی معیار کے جدید نظام کا نفاذ قابل ستائش ہے۔ سیف سٹی پراجیکٹ انجینئرنگ اور جدید پولیسنگ کا حسین امتزاج ہے جو سکیورٹی حالات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدکار میں اضافے کیلئے معاون ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کراچی کے15 رکنی اساتذہ وطلباء وفدنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے موقع پر کیا۔وفدکو پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور ایمرجنسی رسپانس بارے بریفنگ بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ وفد کو 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن، فیشل ریکگنایزیشن ٹیکنالوجی، اے این پی آر کیمروں بارے بھی بتایا گیا۔