ریحام کی کتاب کا برطانیہ میں شائع ہونا توہین آمیز ہوگا، اگر کتاب برطانیہ میں شائع ہوئی تو ریحام کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کروں گی: جمائمہ خان

جمائمہ خان کی جانب سے ٹوئٹر پر ریحام خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا گیا. جمائمہ خان نے کہا  ریحام کی کتاب کا برطانیہ میں شائع ہونا توہین آمیز ہوگا، اگر کتاب برطانیہ میں شائع ہوئی تو ریحام کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کروں گی. جمائمہ خان نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب ذاتی شہرت کو نقصان پہنچانے والی اور نجی زندگی میں مداخلت کے مترادف ہے ، وہ ہرجانے کا دعویٰ اپنے بیٹے کے ذریعے دائر کریں گی جس کی عمر اس وقت 16 سال تھی . جمائمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ کتاب میں صیہونی لابی کے الزامات دہرائے گئے ہیں جو کہ افسوسناک ہے ۔

ای پیپر دی نیشن