پولیس آپریشنزونگ کے متعدداعلیٰ افسر کرونا میں مبتلا ، دفتری امور معطل

Jun 06, 2020

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس آپریشنزونگ کے ڈی آئی جی آپریشن ، ایس ایس پی آپریشن اور ایس پی سکیورٹی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث دفتری معاملات التوا ء کا شکار ہو چکے ہیں۔ واضح رہے نئے تعینات ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کورونا وائرس کا شکار ہونے پرتاحال ڈی آئی جی کا چارج نہیں لے سکے ہیں جبکہ ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد اور ایس پی سکیورٹی بلال ظفر بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں ۔ جس کے باعث دفتری امور معطل ہو کر رہ گئے ہیں۔

مزیدخبریں