لندن(نمائندہ خصوصی)پاکستان ہائی کمشن لندن کا شہرت یافتہ سکاٹش فوٹوگرافر کولن پرئر کے ساتھ پاکستان کے حسین نظاروں پر مشتمل کافی ٹیبل بک شائع کرنے کیلئے سپانسرشپ کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔اس حوالے سے پاکستان ہائی کمشن لندن میں گزشتہ روزایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا اور سکاٹش فوٹوگرافر کولن پرئر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ پاکستان کے حسین قدرتی نظاروں کی تصاویر پر مشتمل ‘‘The Karakoram :Ice Mountains of Pakistan’’ کے عنوان سے کولن پرئر کی کافی ٹیبل کتاب آئندہ برس میرل پبلشر کے زریعے بیک وقت لندن اور نیویارک سے شائع کی جائے گی۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کولن کی آنے والی کتاب پاکستان کے شاندار سیاحتی مقامات اور دلکش پہاڑوں کے حسین نظاروں کو دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے مفی معلومات دینے اور انہیں راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
پاکستان ہائی کمشن لندن :سکاٹش فوٹو گرافر کے ساتھ کافی ٹیبل بک شائع کرنے کیلئے سپانسرشپ کرنے کا معاہدہ طے
Jun 06, 2020