امیر ضمیر جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ انجنئیر کا ہراولْ دستہ ہوں گے احسن اقبال کی ٹیلی فو ن پر گفتگو

Jun 06, 2020

لاہور (نیوز رپورٹر)لاہور مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے گزشتہ روز آئی ای پی رہنما انجنئیر امیر ضمیر خان کو ٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی سیکرٹری جنرل آئی ای پی امیر ضمیر خان کرونا کا شکار سی ایم ایچ میں داخل ہیں ۔احسن اقبال نے کہا کہ انجنئیرز برادری کے لئے امیر ضمیر سرمایہ ہیں انہوںنے کہا کہ امیر ضمیر جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ انجنئیر کا ہراولْ دستہ ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کورنا پر ایس او پیز کو مزید سخت بنائے پاکستان کی معیشت کو بھی کرونا سے شدید خطرہ ہے احسن اقبال نے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں عوام کے لئے مراعات کا اعلان کرے ۔

مزیدخبریں