حاجی محمود عرف گڈو اور موسیٰ طاہر بٹ سمیت تین افراد کے قتل کیسوںمیں مطلوب مجرم سمیت دواشتہاری گرفتار

Jun 06, 2020

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کینٹ پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنماء حاجی محمود عرف گڈو اور پیپلز پارٹی کے رہنماء موسیٰ طاہر بٹ سمیت تین افراد کے قتل کیسوںمیںانتہائی مطلوب کیٹیگریA کے اشتہاری مجرم سمیت دواشتہاری گرفتارکرلئے شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل منتقل کردئے گئے ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایا کہ دوہرے قتل کیس میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او کینٹ راجہ اعزاز و دیگر تفتیشی افسران وملازمان پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا مجرم اشتہاری نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر حاجی محمود عرف گڈو اور موسی طاہر بٹ کے علاوہ 2019ء میں ہی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مبین الرحمن کو قتل کیا تھااشتہاری مجرم کا ساتھی پہلے ہی گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا تھا ۔

مزیدخبریں