نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ریسورس مینجمنٹ سسٹم کا اجرا کردیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر+نامہ نگار)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے بچاو کیلئے طبی سہولتوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ریسورس مینجمنٹ سسٹم کا اجرا کردیا ہے۔ اس نظام کے تحت ملک بھر کے پندرہ ہزار459 ہسپتالوں کو فعال کردیا گیا ہے جس سے صوبے ہسپتالوں میں دستیاب طبی سہولتوں کا جائزہ لے سکیں گے۔ جب کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی کے حوالے سے ایپلیکیشن لانچ کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک نگہبان ایپلی کیشن فون پر ڈان لوڈ کی جا سکتی ہے جسے ملک بھر میں 1110 اسپتالوں سے منسلک کیا گیا ہے۔اس ایپ سے ایمرجنسی میں مددگار اور ہیلتھ کیئر ورکرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن