برطانیہ میں نسل پرستانہ رویے کا مقابلہ خوش اخلاقی سے کرنیوالے پاکستانی ڈرائیور کو جمائمہ کی شاباش

برطانیہ (عارف چودھری)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے برطانیہ میں نسل پرستانہ رویے کا مقابلہ کرنے والے پاکستانی ڈرائیو کو شاباش دی ہے۔ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستانی ڈرائیور کو دنیا کا خوش اخلاق ڈرائیور قرار دے دیا۔اسی حوالے سے ٹویٹ میں جمائما نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی ڈرائیور کو نسل پرستانہ بدسلوکی کے سامنے ٹھنڈے رویے کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دیتی ہوں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک گورے نسل پرست کو پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو گالیاں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی گاڑی میں لگے کیمرے سے بنائی جس میں سات بیٹھا انگریز مسافر ڈرائیور کو پاکستانی اور مسلمان ہونے پر گالیاں دے رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن