مکرمی!ان گنت درود اور سلام نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر آپ ؐکی آل و اولاد پر‘ دنیا عوام الناس اللہ کے حضور گڑگڑاکر دعا کریں
کے ہر میدان میں ہارجیت ہوتی ہے لیکن اخلاق کی کبھی ہار نہیں ہوتی اور تکبر کی کبھی جیت نہیں ہوتی۔ صبر کرنا درگزر کرنا اور معاف کرنا خیر کے انمول خزانوں میں سے ہیں جنہیں اللہ رب العزت صرف اپنے مقرب اور بہترین بندوں کو ہی عطا فرماتاہے۔ رب کریم کا فرمان ہے جمعہ المبارک تمام دنوں کا سردار ہے۔اللہ ربِ ذوالجَلالِ وَ الاِکرَام سے دعا ہے کہ وہ ہم سب پررحمت و برکت نازل فرمائے اور تمام ناگہانی آفات اورہر طرح کی بیماریوں اور نقصانات رنج و فکر سے محفوظ فرمائے۔ خداوند قدوس اپ کو اپنی رضا اور اپنے محبوب تاجدار مدینہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت سے فیض یاب فرمائے اور اس کرونا سے ہم سب کو بچائے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی اور تمام مساجد کی پہلے کی طرح رونقیں بحال فرمائے۔ہمارے ملک پاکستان اور دنیا بھر سے اس کرونا وائرس کا خاتمہ کرے اور ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (عمر سلیم ہربنس پورہ لاہور)