ایم۔اے پرائیویٹ امتحان لینے کی اجازت دی جائے

Jun 06, 2020

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی!گزارش ہے کہ کرونا نے جہاں زندگی کے تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے۔ وہاں شعبہ تعلیم کو بھی بے حد متاثر کیا ہے۔ حکومت جہاں میٹرک، انٹر اور جامعات کے ریگولر طلبہ و طالبات کے امتحانات کے بارے میں فکر مند ہے اور طریقہ کار وضع کر رہی ہے۔ اسی طرح ایچ ای سی کو ایم۔اے پرائیویٹ امتحانات کے انعقاد کی اجازت دے دینی چاہیے۔ تقریباً تمام جامعات سال میں ایک دو بار پرائیویٹ ایم۔اے کا امتحانات لیتی ہیں۔ لہٰذا ایس۔او۔پیز کے تحت جامعات کو ایم۔اے کے پرائیویٹ امتحانات لینے کی فوراً اجازت دی جائے۔ (محمد شہزاد جاوید، سیالکوٹ )

مزیدخبریں