گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطارقادری نے کہا ہے کہ مسلمان کیساتھ ہمددردی کرنا چاہئے ،ہر شخص کو چاہئے کہ مسلمان کے دکھ درد کو بانٹیں،اگر کسی نے آپ کو نامناسب جواب دے دیا تو اس پر آپ صبر کرلیں ،آپ کی بات بھی کسی کو ناگوار گزرتی ہوگی اور وہ صبر کرتا ہوگا ۔امیر اہلسنت نے کہا کہ اگر ہر شخص انتقام لینے کھڑا ہوجائے گا تو لوگ زندہ نہ رہ پائیں گے ۔غلطیاں لوگوں سے ہوجاتی ہیں قصور معاف کردینا چاہئے اس طرح لوگ نقصان سے بچ جائیں گے ، چھوٹی چھوٹی غلطی معاف کردیں اور غصے کا گھونٹ پی لیں ،غصے کا گھونٹ پینے سے بہتر کوئی گھونٹ نہیں ،جو بدلہ لینے پر قادر ہو اور اس کے باوجود بدلہ نہ لے تو اسے اختیار دیا جائے گا کہ جنت کی جس حور کو چاہے لے لے ۔