گوجرانوالہ:دو منشیات فروش گرفتار،8کلو چرس،40ہزار روپے برآمد

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں ہاشم محمود گجر کی زیر قیادت تھانہ تتلے عالی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضہ سے آٹھ کلوگرام چرس اوروٹک رقم چالیس ہزاربرآمد کی گئی۔ دونوں ملزمان مسکین اور مبارک علی کو گرفتار کر مقدمہ درج کر لیا گیا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن