الفاظ کی ہیرا پھیری کر کے لوگوں کو بیو قوف نہیں بنایا جا سکتا:چوہدری اقبال

ایمن آباد(نامہ نگار )پریس کانفرنسوں میںکاغذ لہرانے اور بیانات دینے سے چینی کی قیمتیں کم نہیں ہونگی ۔کیمشن رپورٹ آنے کے بعد بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ پر حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔وزیر اعظم کے ارد گرد بیٹھا مافیا اپنی مرضی کے فیصلے کرتا ہے الفاظ کی ہیرا پھیری کر کے لوگوں کو بیو قوف نہیں بنایا جا سکتا یہ باتیںسابقہ صوبائی وزیر چوہدری محمد اقبال گجرایم پی اے اور چوہدری قیصر اقبال سندھو ایم پی اے نے حلقہ کے ورکر وں سے دوران گفتگوں کہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے دور میں سبیڈی ادینے کی باتیں کرنے والوں کو یہ بھی پتہ ہے کہ اس دور میں نہ صرف چینی و فر تھی بلکہ چینی کے نرخو ں میں اضافہ بھی نہیں ہوا تھا جبکہ دودھ سے دھلی حکومت کے دور میں عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا ہے جس میں حکومت اورملزمالکان بھی شامل ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن