کرونا سے نمٹنے کیساتھ تحفظ یقینی بنایا جائے:آر پی او گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑانے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے اور سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔ صورت حال کے پیش نظر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اپنائے جائیں ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ جرائم کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے اشتہاری کی گرفتاری کو موثر بنایا جائے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو احساس تحفظ دلانے کے لئے گشت اور ناکہ بندی کے اوقات کار بڑھا دئیے جائیں محافظ اسکواڈ ،ڈولفن فورس، ریسکیو 15،الیٹ فورس اور تھانوں کی نفری مل کر ٹیم ورک کے طور پر کام کرے اس سلسلے میں ہائی وے پیٹرولنگ سے بھی استفادہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...