نوشہرہ ورکاں(نمائندہ نوائے وقت ) نواحی گاؤں کڑیال کلاں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر حیدر خاں اپنی ٹیم کے ہمراہ دوکانیں بند کروا رہے تھے کہ اسی دوران محمد اعظم بلوچ نے ٹیم سے بدتمیزی کرتے ہوئے دھمکیاں دینا شروع کر دی جس پر مقامی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور دھمکیاں دینے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کار سرکار میں مداخلت اور دھمکیاں دینے پرمقدمہ درج
Jun 06, 2020