کراچی (نیوزرپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہا کہ مدارس، اسکولز اور دیگر تعلیمی اداروں کی بندش سے طلباء کا حرج ہورہا ہے۔ ایس او پیز کی رعایت کے ساتھ جب کاروبار اور مارکیٹیں کھل سکتی ہیں تو تعلیمی ادارے کیوں نہیں۔تعلیمی اداروں کیساتھ حکومتی رویہ افسوسناک ہے۔ کرونا وائرس کی آڑ میں عوام کا معاشی قتل عام بند کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل سندھ پرائیوٹ اسکول الائنس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں چیئرمین پرائیوٹ اسکول الائنس علیم قریشی، جنرل سیکریٹری حنیف جدون ودیگر شامل تھے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ کرونا وائرس کی بنیاد پر ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو مکمل بند کرنا مسئلے کا حل نہیں۔ لاکھوں طلباء کا تعلیمی حرج ہورہا ہے جو کہ ملک و قوم کا نقصان ہے۔ پرائیوٹ اسکولز سمیت دیگر تعلیمی ادارے جام ہوکر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سمیت تمام تعلیمی بورڈز کی تعلیمی سلسلے کی بندش کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ مدارس میں آن لائن داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جامعہ عثمانیہ شیرشامیں آن لائن داخلے
تعلیمی اداروں کی بندش سے طلباء کا حرج ہورہا ہے‘ قاری عثمان
Jun 06, 2020