لاہور ( خصوصی نامہ نگار )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ہیڈ کوارٹرز)فارقلیط میر کی زیر صدارت منعقدہ ایل ڈی اے کی محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں 14 ملازمین کوترقی دے دی گئی ہے۔ گریڈ 17میں کام کرنے والے چار سٹاف افسروں اور تین پرائیوٹ سیکرٹریوں کو ترقی دے کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے۔گریڈ 16میں کام کرنے والے پانچ اسسٹنٹوں کو گریڈ 17میں ترقی دے کر سٹاف آفسر بنا دیاگیا ہے۔