راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک کی قیادت میں وفدنے سی ای او راولپنڈی کینٹ عمر فاروق علی ملک سے ملاقات کی۔ وفد میں گروپ لیڈر سہیل الطاف اور سابق صدر ملک شاہد سلیم موجود تھے۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او عمر فاروق نے کہا کہ شہر کی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ان کی اولین ترجیح ہے۔ کینٹ بورڈ نے شہریوں کی سہولت کے لیے ون ونڈو آپریشن میں طریقہ مزید سہل بنا دیا گیاہے۔ سات مختلف پروسز کو یکجا کر کے صرف ایک بیان حلفی پر اب لینڈ رجسٹری کا عمل ایک دن میں مکمل ہو جاتا ہے۔وزیر اعظم کے کنسٹرکشن پیکیج کو سامنے رکھتے ہوئے مزید سہولیات متعارف کرائی جا رہی ہیں تاکہ کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے اور روزگار میں اضافہ ہو۔ موجودہ کرونا وائرس اور لاک ڈاون کی صورتحال کے باعث وصولیوں کے عمل میں مزید سہولیات لائی جا رہی ہیں
تاکہ صارفین پر کم سے کم بوجھ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد چیمبر کا دورہ کریں گے ۔ اس سے پہلے صدر چیمبر صبور ملک نے چیف ایگزیکٹو کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ صدر چیمبر نے چیف ایگز یکٹو کو چیمبر آف کامرس اور تاجر برادری کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلا یا ۔