کراچی (اسپورٹس ڈیسک) لیگ سپنر یوزویندرا چاہل کو بھنگی کہنے پر سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے خلاف پولیس کیس درج ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق یوراج سنگھ نے لائیو سیشن میں روہت شرما کے ساتھ بات چیت میں چاہل اور کلدیپ یادیو دونوں کو بھنگی کہہ دیا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔یہ مختصر کلپ ’’یووراج سنگھ مافی مانگو ‘‘ کے ساتھ سوشل میڈیا ٹوئٹر ٹرینڈ پر وائرل ہوا ہے۔اگرچہ یوراج سنگھ نے چاہل اور کلدیپ سے مذاق کیا تھا لیکن بھارت میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین نے یوراج سنگھ کے ان الفاظ کو نسلی بدزبانی سے تعبیر کیا ہے، ان سے سوشل میڈیا پر معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔
چاہل کو بھنگی کہنے پریوراج کے خلاف پولیس کیس درج
Jun 06, 2020