گوجرخان (نامہ نگار)تحریک انصاف کے سینئرر ہنما و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کا معیارزندگی بلند کرنے کیلئے بہترین معاشی اور فلاحی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے گزشتہ حکومتوں کے مقابلے میں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی انتہائی شاندار اور قابل رشک ہے ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے غریب عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے تحریک انصاف ٹھوس اور جامع پالیسیوں پر گامزن ہے حکومتی اقدامات سے عوام کو ہر شعبہ زندگی میں ریلیف میسر آرہا ہے حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں پیٹرولیم مصنوعات میں نمایاں کمی کر کے حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف مہیا کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور آئندہ بھی عوام کو دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح ریلیف میسر ہوگا۔