کرونا مریض 91ہزار سے بڑھ گئے، مزید 86اموات، 4896نئے کیس رپورٹ

اسلام آباد، لاہور‘ (نامہ نگار‘ وقائع نگار خصوصی‘ نمائندہ خصوصی‘ نیوز رپورٹر‘صباح نیوز) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 86 افراد جاں بحق ہوگئے، ریکارڈ 4896 کیسز سامنے آئے،مریضوں کی تعداد 91365 ہو گئی، ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد1899 تک جا پہنچی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کرونا کے 31 ہزار 198 مریض صحت یاب ہوگئے ۔کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں تعداد34889تک پہنچ گئی ۔کرونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں 33 ہزار 144، خیبرپی کے 11 ہزار 890، بلوچستان5582، اسلام آباد3946، گلگت بلتستان 852 اور آزاد کشمیر میں 299 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 629 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 575، خیبر پی کے میں 521، اسلام آباد میں 41، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 53 اور آزاد کشمیر میں 7 افراد کرونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے گزشتہ روز کرونا سے سندھ میں 40‘ پنجاب 22 ، خیبر پی کے میں 20، بلوچستان ایک جبکہ اسلام آباد میں3مریض جاںکی بازی ہار گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں 1353نئے کیسز سامنے آئے۔ سندھ میں کرونا کے باعث 40اموات ہو ئیں۔ سندھ میں کرونا اموات کی تعداد615 ہو گئی۔ کرونا کے 370مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کرونا کے 62مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ اس وقت کرونا کے 16487مریض زیر علاج ہیں۔ کرونا کے 17787مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ کرونا کے پھیلائو کے باعث اسلام آباد کیلئے نئے ایس او پیز اور اوقات کار جاری کر دیئے ۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈائون ہو گا۔ ہفتہ اور اتوار کو میڈیکل سٹورز کھلے رہیں گے پیر سے جمعہ دکانیں صبح 9سے 6بجے تک کھلی رہیں گی۔ اندرون و بیرون شہر کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ پورا ہفتہ 24گھنٹے کھلی رہے گی۔ مزارات‘ فٹنس سینٹرز‘ بیوٹی پارلرز‘ حجام کی دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں بیٹھی ایم کیو ایم کی رکن کرونا میں مبتلا ہو گئیں۔ کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ شاہینہ اشعر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ شاہینہ اشعر نے 2روز قبل کرونا ٹیسٹ کرایا تھا۔ شاہینہ اشعر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔ ساہیوال سے گورنمنٹ قیوم ہسپتال کے کرونا وارڈ میں ایک اور کرونا کا مریض حفیظ احمد ساٹھ سالہ جاںبحق مزید چار داخل تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رائے مرتضیٰ اقبال کا بھی کرونا پازیٹو (مثبت) آ گیا ہے اور انہیں اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے ۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر و معروف ڈاکٹر منور جاوید میاں کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ۔ ڈاکٹر منور جاوید میاں کرونا وائرس کی وجہ سے زیر علاج تھے ۔ مرحوم کی مختصرنما زجنازہ کے بعد قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ صدر پی ایم اے ڈاکٹر منور جاوید میاں کی وفات سے سیالکوٹ میں کروناوائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر گیارہ ہوگئی ۔  دکھی انسانیت اور ڈاکٹر برادری کیلئے مرحوم کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ان خیالات کا اظہار پی ایم اے لاہوکے ایک اجلاس میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر پی ایم اے لاہور میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے کی۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ملک شاہد شوکت،ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، ڈاکٹر تنویر انور، ڈاکٹر سکندر حیات گوندل، ڈاکٹر احمد نعیم اختر، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق، ڈاکٹر سلمان کاظمی، ڈاکٹر طلحہ شیروانی،ڈاکٹر عمار انور، ڈاکٹر  عمران شاہ  نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور کہا گیا کہ پی ایم اے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ شیخوپورہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کرونا کے تین مریض دم توڑ گئے۔ محمد حسین‘ صفیہ بی بی اور محمد اشرف گزشتہ روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ ننکانہ صاحب سے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ کے بھائی پیر حسن احمد شاہ المعروف پیر پپو شاہ کے علاوہ 2 اور ڈاکٹرز بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ کرونا وائرس کے مشتبہ مریض سنیئر صحافی چوہدری عبدالحمید آرائیں بھی انتقال کر گئے۔ ننکانہ صاحب میں مزید چھ مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 185ہو گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے بھائی پیر حسن احمد شاہ کے علاوہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سانگلہ ہل کے دو اور ڈاکٹر علی حسن اور ڈاکٹرزسارہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب کے طبی عملہ سمیت 9 ڈاکٹرز اور 4سٹاف نرسز ، پولیس افسران اور جوان متاثرہ مریضوں میں شامل ہیں۔ وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی و سابق ایم این اے نتاشا دولتانہ کرونا وائرس میں مبتلا، سینے میں درد اور معمولی بخار پر کرونا ٹیسٹ کروایا، پازیٹو نکلنے پر خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا۔ نتاشا دولتانہ کا بتانا ہے کہ اسے مذاق مت سمجھیں اور جہاں جہاں تک ممکن ہوسکے احتیاط کریں۔ چیئرمین نیب خالد آرائیں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دس روز گھر پر قرنطینہ کرنے کے باوجود خالد آرائیں کی طبیعت ناساز ہے‘ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ صوبے میں ازخود ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ٹرانسپورٹ کے لئے ایس اوپیز بنا رہے ہیں، صوبے میں پلازمہ تھیرپی سے اب تک کورونا وائرس کا ایک مریض صحت یاب ہوا ہے، ماضی میں وفاق کا صوبے کے ساتھ رویہ درست نہیں تھا وزیراعظم سے گزارش کی گئی ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا منصوبہ پی ایس ڈی پی میں شامل کریں ،صوبے میں کورونا وائرس ریلیف آپریشن میں اب تک 6ارب کی خریداری کی گئی ہے، وفاق سے 13ارب کی لاگت کے صحت کے منصوبے بجٹ میں شامل کرنیکی سفارش کی گئی ہے، یہ بات انہوں نے جمعہ کو سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ تاجروں کی جانب سے ایس او پیز پر عملدآمد خوش آئند ہے صوبے میں ٹرانسپورٹ کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز بنا رہے ہیں لیکن کسی کو بھی ازخود ٹرانسپورٹ نہیں کھولنے دی جائیگی اگر کوئی ایسا کریگا تو اسکے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ پلاننگ کمیشن کے ذمہ داران کا رویہ غیر مناسب ہے، ماضی میں بھی صوبے کو توجہ نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں خواتین میں کورونا وائرس کی شرح 21 سے بڑھ کر 24 فیصد تک پہنچ گئی ہے صوبے میں اس وقت 1650 بیڈ موجود ہیں جن پراس وقت تک 80 مریض موجود ہیں باقی تمام مریض گھروں میں آئسولیشن میں ہیں گھر میں آئیسولیشن میں موجود افراد کیلئے پیکج بنارہے ہیں جس میں تمام سہولت گھروں میں پہنچائی جائیں گی حکومت نے ٹیسٹنگ استعداد کار بڑھا ئی ہے گزشتہ روز بھی1100 ٹیسٹ کیے گئے ۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر لاہور پولیس کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں متحرک رہی، حکومتی احکامات کی پاسداری کو یقینی بنانے میں ایس پی صاحبان اور اسسٹنٹ کمشنرز مختلف مارکیٹوں میں وزٹ کرتے رہے، مجموعی طور پر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 657 دکانوں کو سیل جبکہ ایک ہزار سے زائد دکانوں کو وارننگ دی گئیں۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ دوران ڈرائیونگ ماسک استعمال نہ کرنے پر 1 ہزار سے زائد موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ ٹریفک پولیس موٹرسائیکلسٹ اور گاڑیوں میں سوار شہریوں کو ماسک کی پابندی یقینی بنائے گی۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر) سہیل ا شرف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے انفورسمنٹ ٹیموں اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بڑے بازاروں ، شاپنگ سنٹرز اور مارکیٹوں کے دورے کیے، کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے کاروبار بند کروا دئیے کاروائیوں کے دوران متعدد دکانیں ، شاپنگ سنٹرز،اور جوتوں کی دکانیں بند کروا دی اور 90ہزار روپے جرمانہ بھی عائداسسٹنٹ کمشنر کامونکی شاہد عباس جوتہ نے بھی کامونکی کے مرکزی، ملحقہ بازاروں اور مارکیٹوں ، موبائل واپس ، ہوٹلز وغیر کا دورہ کیا اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کاروباری مراکز کو بند کروا دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...