اندرون سندھ آندھی اور بارشوں نے تباہی پھیلادی

خیرپور‘ سکھر‘ ٹھارو شاہ(بیورو رپورٹ/نامہ نگاران) اندرون سندھ مٹی کا طوفان نے تباہی مچادی،سائن بورڈ ودرخت جڑوں سے اکھڑنے، کچے گھروں کی چھتیں اڑنے اور آم سمیت دیگر فصلوں کو نقصان،جانی نقصان کوئی نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق خیرپور ،کوٹ ڈیجی،ببرلوء ،شاح حسین بائے پاس و دیگر مضافاتی علاقوں میں اچانک آنے والے مٹی کے طوفان کے آتے ہی کمزور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے سائن بورڈ بھی اپناوجود قائم نہ رکھنے کی وجہ سے ہوا میں اڑگئے اسی طرح کچے مکانات کی چھتیں بھی مٹی کے طوفان کی بھینٹ چڑھ گئیں مٹی کے طوفان سے آم سمیت دیگر فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔ سکھر سے بیورورپورٹ کے مطابق سکھر گرد نواح میں مٹی کا طوفان ، موسم خوشگوار ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،بجلی کی فراہمی معطل تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام سکھر اور گرد نواح کے علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ مٹی کا طوفان ، موسم خوشگوار کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے باعث سائن بورڈ کے پینا فلیکس تک ہوا میں اڑ گئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی میں شروع ہو گئی ، مٹی کی آندھی و طوفان کے بعد بعض مقامات پر ہلکی پھلکی بارش ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جس سے مٹی اڑنے کا زور کسی حد تک ٹوٹ گیا جبکہ آم کے باغات کو تیز ہواؤں سے نقصان پہنچا ہے،دھول اور تیز ہوا سے ٹریفک شدید متاثر حدنگاہ تیس میٹر تک رہ گئی۔دوسری جانب تیز ہوائیں چلنے کے بعد سپیکو انتظامیہ نے پرانا سکھر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کچھ گھنٹے کے لئے معطل کردی ۔ ٹھارو شاہ میں بھی یہی صورتحال رہی۔

ای پیپر دی نیشن