پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 49ویں سٹاف کورس کانووکیشن کا انعقاد

Jun 06, 2020

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں پاک بحریہ کے 49ویں سٹاف کورس کانووکیشن کا انعقاد ہوا ۔ جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق تھے ۔تقریب میں کورس مکمل کرنے والے 93افسران کو میری ٹائم وار سٹیڈیز میں ماسٹر ڈگریز تفویض کی گئیں ۔ ترجمان بحریہ کے مطابق کورس میں پاکستان کی مسلح افواج کے علاوہ دوست ممالک کے پچیس افسران نے بھی شرکت کی اس موقع پر ریئر ایڈمرل زبیر شفیق نے کہا کہ کرونا وائرس کے بعد دنیا کے حالات تبدیل ہوگئے ہیں اور ایسے میں ہمیں تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔تمام تر مشکلات کے باوجود جنگی صلاحیتوں پر سمجھوتہ کئے بغیر آپریشنل امور سرانجام دینا ہونگے۔

مزیدخبریں