ڈرائیور کو نیند آگئی، مسافر کوچ دکانوں سے جا ٹکرائی، 3 افراد ہلاک

پڈعیدن (نامہ نگار) قومی شاہراہ پر کنڈیارو کے قریب مسافر کوچ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث دوکانوں سے ٹکرا گئی،ماں بیٹیوں سمیت تین افراد جاںبحق۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر کنڈیارو کے قریب کراچی سے پنجاب جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ نمبر scq9065 ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث بے کابو ہو کر موٹروے آفس کے قریب دکانوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کوچ میں سوار مسافر خاتون نفیسہ زوجہ عبدالغفار اور اس کی دو معصوم بیٹیاں 10 سالہ انیلا اور 8 سالہ عائشہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ 25 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے واقعے کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر جاںبحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا پولیس نے مطابق حادثہ کوچ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ہے کوچ ڈرائیور کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...