اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز چاند گرہن دیکھا گیا۔ ملک میں چاند گرہن کا آغاز رات 10 بجکر 46 منٹ پر ہوا۔ ڈائریکٹر سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق پاکستان میں 21 جون کو سورج گرہن بھی دیکھا جا سکے گا۔ چاند گرہن 12 بجکر 25 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچا اور 2 بجکر 4 منٹ پر ختم ہوا۔ چاند گرہن پاکستان سمیت یورپ‘ آسٹریلیا‘ افریقہ اور دیگر جگہوں پر دیکھا گیا۔