گورنر سندھ کا کرونا کے مریضوں کیلئے پلازمہ کاعطیہ

Jun 06, 2020

کراچی (وقائع نگار) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اپنے وعدہ کے مطابق پلازما کا عطیہ دیا ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا مریضوں کے لئے گورنر ہائوس میں اپنے پلازما کا عطیہ دیا ۔ نیشنل انسٹیٹوٹ آف بلڈ ڈیزیزز کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ نے کورونا وائرس کے باعث 17 دن قرنطینیہ میں گذارے تھے اور صحت یابی کے بعداپنا پلازما عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کو اس سے صحت یاب افراد کا پلازما لگانے کے حوصلہ افزانتائج برآمد ہوئے ہیں اس لئے میری اپیل ان لوگوں سے ہے جنھیں کورونا ہوا اور وہ اس سے صحتیاب ہو چکے ہیں کہ وہ اپنا پلازما ضرور عطیہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیسو ایمیونائزیشن Passive Immunisationطریقہ علاج کے ذریعہ کورونا کے مریضوں کی جان بچائی جاسکتی ہے،ڈاکٹر طاہر شمسی اس طریقہ علاج کے لئے مبارکباد کے مستحق ہیں۔گورنر سندھ

مزیدخبریں