رحیم یار خان (بیورو رپورٹ )چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمودنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جنوبی پنجاب کے کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کوبجلی بلوں میں مئی کے دوران تقریباََ سوا ارب روپے کا ریلیف دیاگیاہے ۔ لائن سٹاف پرمٹ کے بغیر سسٹم کے مرمتی پروگرام اور بجلی بحالی کے لئے کام نہ کرے ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے سٹاف و افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی ۔ جنوبی پنجاب میں مسلسل بارشوں اور آندھیوں کے باعث سسٹم کو نقصان پہنچاہے ۔ طوفان بادوباراں کے بعد کورونا وائرس کے خدشات کے باوجود بجلی بحالی کی سرگرمیاں کرنے والے سٹاف کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔گزشتہ روز وہ رحیم یا رخان سرکل کے دورے کے موقع پر افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایک مہلک وباء ہے جس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے ۔ میپکو افسران و سٹاف ایس او پیز پر عملدر آمد کریں ۔ دفاتر اور فیلڈ میں فیس ماسک ، گلوزاور سینی ٹائزرزکا استعمال لازمی کریں۔ ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کو عائدکردہ جرمانہ وصول کیاجائے اور مقدمات کا اندراج یقینی بنایاجائے ۔