بھکر(نامہ نگار)ضلع بھر میں 1لاکھ سے زائد گھرانوں کی رجسٹریشن کا عمل پورا کرلیا گیا ہے ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داران اپنے فرائض منصبی بااحسن سرانجام دیکر سروے کی تکمیل کے عمل کو شفاف انداز میں سرانجام دے رہے ہیں سروے کے دوران ٹیموں کو کسی بھی قسم کی کوئی فیس کسی بھی گھر کا سربراہ ادا کرنے کا مجاز نہ ہے کسی بھی شکایت کی صورت میں براہ راست مجھ سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ آف آپریشن قومی خوشحالی سروے بھکر خلیل خان سیہڑ نے کیا انہوں نے بتایا کہ بھکر میں گزشتہ کئی ماہ سے سروے کا عمل شفاف انداز سے جاری ہے اور سینکڑوں سروئیر فیلڈ میں موجود ہیں فیلڈ میں موجود ماتحت سٹاف کو سختی کیساتھ ہدایات جاری کیں گئیں ہیں کہ وہ کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں ۔تحصیل بھکر میں اس وقت یونین کونسل ڈھانڈلہ اور یونین کونسل یوسف شاہ میں ٹیمیں موجود ہیں جو گھر گھر جاکر ڈیٹا اکٹھا کرنے کا کام سرانجام دی رہی ہیں ۔