عالمی ادارہ صحت نے چہرے پرلگائے جانے والے ماسک کے بارے میں اپنے مشورے کو تبدیل کرلیاہے اورکہاہے کہ کوروناوائر س کاپھیلائو روکنے کے لئے عوامی مقامات پراِن کا استعمال کیاجائے۔ادارے نے کہا کہ نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ماسک ممکنہ طورپر جراثیموں سے بچائو میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے اس سے پہلے کہاتھا کہ ایسی کوئی تسلی بخش معلومات موجود نہیں ہیں کہ صحت مند لوگوں کوماسک پہنناچاہیے۔