کوٹ ادو (خبرنگار) ملک کے سب سے بڑے دریائے سندھ میںپانی کے بہائومیں اضافہ،چشمہ کے مقام پربھی پانی کا بہائو بڑھ گیا،اس وقت دریائے سندھ کے مقام تونسہ بیراج پرپانی میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور تونسہ بیراج میں ڈاؤن سٹریم پر پانی کی آمد 1 لاکھ 56 ہزار 756 کیوسک اور اپ سٹریم پرپانی کا اخراج 1 لاکھ40 ہزار 656 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے،پانی میں اضافہ کے ساتھ ہی تونسہ بیراج سے نکلنے والے لنک نہروں تونسہ پنجند،مظفرگڑھ کنیال،ڈیرہ غازی خان کنیال اور کچھی کنیال میں پانی میں بھی اضافہ کردیا گیا،اس وقت تونسہ بیراج سے نکلنے والی نہر تونسہ پنجند کینال میں 1 ہزار کیوسک، مظفرگڑھ کینال میں پانی 8 ہزار 200 کیوسک ،تونسہ بیراج سے نکلنے والی ڈیرہ غازی خان کینال 6 ہزار 500 کیوسک جبکہ کچہی کینال میں پانی صرف 400 سو کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے دوسری جانب دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر بھی پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے اور اس وقت چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 60 ہزار 3 سو 6 کیوسک ہے اور اخراج 1 لاکھ 60 ہزار کیوسک ہے