ملتان (سپیشل رپورٹر)گورنمنٹآف پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے ڈی جی ہیلتھ سروسز ، ڈی ایچ اوز اور سی ای اوز کو دوسرے صوبوں ، سرکاری اداروں اور خود مختیار اداروں کے ڈیپوٹیشن پر محکمہ صحت میں موجود ملازمین کا ڈیٹا مانگ لیا ، متعلقہ افسران کو جلد ڈیٹا دینے کی ہدایات ، تفصیل کے مطابق گورنمنٹآف پنجاب کی خواہش پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے ڈی ایچ اوز ، سی ای اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ان کے متعلقہ اضلاع میں ایسے محکمہ صحت کے ملازمین جو کہ دوسرے صوبوں ، خود مختیار اداروں سے ڈیپوٹیشن پر موجود ہیں ان کے حوالے سے معلومات تین دن میں مہیا کی جائیں۔