ملتان (سپیشل رپورٹر)گورنمنٹآف پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے ڈی جی ہیلتھ سروسز ، ڈی ایچ اوز اور سی ای اوز کو دوسرے صوبوں ، سرکاری اداروں اور خود مختیار اداروں کے ڈیپوٹیشن پر محکمہ صحت میں موجود ملازمین کا ڈیٹا مانگ لیا ، متعلقہ افسران کو جلد ڈیٹا دینے کی ہدایات ، تفصیل کے مطابق گورنمنٹآف پنجاب کی خواہش پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے ڈی ایچ اوز ، سی ای اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ان کے متعلقہ اضلاع میں ایسے محکمہ صحت کے ملازمین جو کہ دوسرے صوبوں ، خود مختیار اداروں سے ڈیپوٹیشن پر موجود ہیں ان کے حوالے سے معلومات تین دن میں مہیا کی جائیں۔
شعبہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے ڈیپوٹیشن پرموجود ملازمین کا ڈیٹا مانگ لیا
Jun 06, 2020