صدر مملکت کا کراچی حادثہ میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین کو فو ن

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کے روزکراچی کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین سے فون پر بات چیت کی۔ ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جاں بحق ہونے والے مسافروں رضا نقوی‘ مسرت یار خان‘ اختر شاہد‘ سائمن ایرک‘ شہناز پروین زین کے اہل خانہ سے فون پر بات چیت کی۔ صدر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی رنج کا اظہار کیا۔ مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن