ملتان(نمائندہ نوائے وقت) انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان نے طلباء کو امتحانات میں شرکت نہ کرنے کی آپشن دے دی ۔زرائع کے مطابق ، آئی کیپ کے تحت سی ایف اے پی اور ایم ایس اے کے امتحانات 22 جون سے شروع ہوں گے۔ اے ایف سی کے امتحانات 29 جون سے شروع ہوں گے اب انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان نے طلباء کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ امتحانات میں شرکت کرنے اور نہ کرنے سے متعلق مجاز ہوں گے۔ آئی کیپ کے مطابق امتحانات نہ دینے کی صورت میں رجسٹرڈ طلباء کی فیسیں واپس کر دی جائیں گی۔۔ آئی کیپ نے امتحانات کے انعقاد کو حکومتی اجازت سے مشروط کر دیا۔