ہیڈراجکاں (نامہ نگار ) موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی کوشش بدترین سیاسی انتقام کی مثال ہے، ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی چودھری خالد محمود ججہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہاکہ میاں شہباز شریف کو عوام کی بات کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔