کہروڑپکا (خبر نگار) اسسٹنٹ کمشنر کہروڑ پکا نے زرعی آبیانہ اورٹیکس کے 4لاکھ کے ڈیفالٹرز رانا واہن کے علاقے سے گرفتار کر لیا گرفتار شدگان کافی عرصہ سے زرعی ٹیکس اورآبیانہ ادا نہیں کر رہے تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک احمد فرا ز اعوان نے نائب تحصیلدر چوہدری عبدالرشید کے ہمرا ہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی واجبات کے ڈیفالٹرز کے خلاف کریک ڈائون باقاعدگی سے جاری ہے بلا تفریق سب کے خلاف کارروائی کی جائے گی شرمندگی اورگرفتار ی سے بچنے کے لئے تمام متعلقہ کاشتکار اورکسان اپنے واجبات فوری طورپر ادا کریں اوراچھے شہر ی ہونے کا ثبوت دیں ۔
اے سی کہروڑ پکا کی آبیانہ اور ٹیکس ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی‘ 4 زمیندار گرفتار
Jun 06, 2020