میلسی (نمائندہ نوائے وقت) حکومت پنجاب کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر تمام تعلیمی اداروں پر پابندی عائد ہے لیکن میلسی شہر میں مائی والی مسجد کے قریب ایک خفیہ اکیڈمی میں کھلم کھلا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلنے کا اندیشہ ہے بتایا جاتا ہے کہ مائی والی مسجد کے قریب میلسی شہر کی ایک اکیڈمی میں50سے زائد طلبہ اور طالبات تعلیم دی جارہی ہے۔